عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے جہاں مداحوں پر گہرا صدمہ چھوڑا ہے وہیں صارفین اس افسوس ناک خبر پر حیران تھے، لیکن اب کچھ ان کے انتقال سے متعلق چونکا دینے والی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ایم این اے اور مشہور ہوسٹ عامر لیاقت حسین کے حوالے سے ڈاکٹر ایلیاء شاہ نامی خاتون نے حیران کن انکشافات کر دیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب آخری چند مہینوں سے شدید پریشان تھے۔ عامر لیاقت کی پریشانی بیان کرتے ہوئے خود ڈاکٹر ایلیاء شاہ بھی رو پڑیں۔
ڈاکٹر ایلیاء شاہ کا دعویٰ ہے کہ وہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ڈاکٹر اور عامر ان کے پیشنٹ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے کرونا آیا، عامر اس وقت سے لے کر میرے سے رابطے میں رہے، وہ میری تجاویز کی ویڈیوز دیکھتے تھے وہ ہائپر ٹینشن کا شکار ہو گئے تھے تب میں نے انہیں ادویات اور مشہور ڈاکٹرز سے ملنے کی تجاویز دی۔
ڈاکٹر ایلیاء شاہ نے مزید بتایا کہ ان کا شکوہ تھا کہ کوئی اینکر ان کی سپورٹ میں نہیں ہے، جبکہ منگل کے روز عامر لیاقت حسین کے وائس میسجز آئے تھے۔ ان کی ہانپتی کانپتی آواز سے یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے کوئی بستر مرگ پر ہے، میرے پاس وہ آڈیو موجود ہیں لیکن کسی کو سینڈ نہیں کر سکتی ہوں۔
ڈاکٹر ایلیاء شاہ کے مطابق عامر لیاقت کی موت کی ذمہ دار یہ تین عورتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو دکھ دانیہ نے انہیں دیے ہیں، جنہوں نے ویڈیوز کو لیک کیا اور بلیک میل کیا سب کو جانتی ہوں۔ جن آدمیوں کو میں جانتی ہوں وہ سب عامر لیاقت کو بلیک میل کر رہے تھے کہ میں مزید ویڈیوز لیک کروں گی۔
7 نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جمعے کے روز ڈاکٹر صاحب کا پی اے چوہان کو اغواء کر لیا گیا تھا، آج تک غائب ہے اور پھر اچانک عامر لیاقت کا انتقال ہو جانا، میرا دل نہیں مان رہا ہے، کہ یہ قدرتی موت ہے۔
جبکہ ڈاکٹر ایلیاء شاہ نے قاتلوں کے خلاف کیس کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے جبکہ کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کو بے نقاب کروں گی۔