بچہ اچانک گہرے کنویں میں گر گیا ۔۔ 5 دن سے کنویں میں پھنسا بچہ زندہ کیسے ہے اور اسے کھانا کیسے دیا جا رہا ہے؟ دیکھیے ویڈیو مناظر

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو صارفین کے لیے حیرت زدہ بھی ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خبر کے بارے میں بتائیں گے۔

بھارت سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک خبر کافی وائرل ہے جس میں ایک بھارتی بچہ کئی دنوں سے گہرے کنویں میں پھنسا ہوا ہے، جسے نکالنے کے لیے تاحال آپریشن جاری ہے۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے جنگجیر میں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم 11 سالہ راہول گھر کے باہر کھیلنے گیا تھا، لیکن اچانک ساتھ ہی موجود 80 فٹ گہرے کنویں میں اچانک گر گیا۔

راہول کو کنویں سے نکالنے کے لیے گزشتہ 5 دنوں سے آپریشن جاری ہے، جس میں بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ 100 سے زائد رضاکار امداد کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

11 سالہ راہول کو پائپ کے ذریعے آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے دوسری جانب بچے کو کھانا بھی رسیوں کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی کیمروں کے ذریعے بچے کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق راہول کی صحت اطمینان بخش ہے تاہم بچے کو جلد از جلد نکالنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

اگلے چند گھنٹوں میں بچے کے حوالے سے آپریشن میں کامیابی کی امید دلائی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US