پیٹرول کے بغیر چلنے والی گاڑی.. پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اب کون سی گاڑیاں بنا لی گئیں؟

image

پیٹرول کی بڑھتی قیمت اور کم ہوتے ذخائر بے دنیا بھر میں مہنگائی کی لہر پیدا کردی ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ماہرین اب ایسی گاڑیاں بنانے پر زور دے رہے ہیں جو پیٹرول کے علاوہ کسی اور چیز سے چلتی ہوں۔ اس سلسلے میں پہلے ہائبرڈ کارز متعارف کی گئیں جو بجلی اور حرارت سے چلتی ہیں۔ ہائبرڈ کارز میں ایندھن یا پیٹرول کا استعمال بہت کم ہوتا ہے۔ البتہ اسی سلسلے کو وسعت دیتے ہوئے اب ایسی گاڑیاں بھی بنا لی گئی ہیں جو سورج کی شعاعوں سے چلیں گی۔

سورج کی شعاعوں سے چلنے والی کار

یورپی ملک نیدر لینڈ میں "لائٹ ائیر" نامی کمپنی نے ایک ایسی گاڑی بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو گاڑی میں لگائے گئے سولر پینل سے سورج کی شعاعوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کرے گی۔ اس گاڑی کا پہلا ماڈل 2016 میں بنایا گیا اور اس کا نام "لائٹ ائیر زیرو" رکھا گیا ہے۔ سورج کی شعاعوں سے چلنے والی اس گاڑی کی قیمت 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 2024،2025 تک اس گاڑی کا نیا ماڈل سامنے آسکتا ہے۔

وہ پاکستانی نوجوان جو سالوں قبل اس آئیڈیا پر کام کرچکے

چند سال قبل ایک پاکستانی نوجوان محمد احمد رؤف نے بھی ایسی گاڑی بنائی تھی جو نہ صرف ہائبرڈ کار ہے بلکہ پیٹرول اور سولر انرجی سے بھی چل سکتی ہے۔ محمد احمد رؤف ملتان کے شہری ہیں جہاں انھوں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے الیکڑیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ محمد احمد رؤف نے اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر سولر پینل پر چلنے والی گاڑی تو بنا لی لیکن حکومت کی جانب سے سپورٹ نہ کیے جانے پر وہ مایوس ہوگئے۔ان کے علاوہ اسلام آباد کے رہائشی اسلم آزاد بھی 2014 میں ایسی گاڑی بنا چکے ہیں جس کے اوپر سولر پینل موجود ہوتا ہے۔

حکومت سولر پینل سے چلنے والی گاڑیاں بنانے پر غور کرے

حکومت کو چاہیے کہ نیند سے جاگ کر عوام کی ضروریات کا احساس کرے اور اگر پیٹرول کی قیمت بڑھانا ضروری ہے تو کم سے کم دوسرے ایسے وسائل پر غور کرے جن سے کچھ عرصہ بعد ہی سہی عوام پیٹرول کے مسئلے سے نجات حاصل کرسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US