عوام پر آج پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں، کیا اس بار 30 روپے سے بھی زیادہ اضافہ ہوگا؟

image

اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ،اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کردی۔

اوگرا نے پیٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی۔ امید ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔

یاد رہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

اپریل میں پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد پی ڈی ایم حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے تک کا اضافہ کرچکی ہے جبکہ آج مزید 55 روپے تک اضافے کاامکان ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے تاہم گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے اضافے کو کم جبکہ بجٹ میں کئے گئے اقدامات کو بھی ناکافی قرار دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US