سنسنان سڑک پر کچرے میں بلی کو بچہ پڑا دکھائی دیا، بلی پاس آئی اور ایسا کیا کیا جو سب چونک گئے؟

image

جانور بھی جذبات اور احساسات رکھتے ہیں، اس بات کا احساس روس کی ایک بلی نے دلایا ہے، جس نے سب کو جذباتی کر دیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو روس کی مشہور بلی کے بارے میں بتائیں گے۔

2015 میں روس کے شہر آبننس میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے بلی کو تو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا ہی دیا ہے مگر ایک قیمتی جان کو بھی بچایا گیا۔

عام طور پر بلی کو پالتو جانور کے طور پر دیکھا جاتا ہے جبکہ بلیوں سے متعلق یہ بات بھی عام ہے کہ بلیاں انسان میں ڈپریشن کے خلاف مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

پالتو بلی کو روس میں باقاعدہ نام بھی دیا گیا ہے، ماشا نامی اس بلی کو روس میں اور مقامی طور پر خاص اہمیت حاصل کیونکہ اس بلی نے 2015 میں ایک ننھے نومولود بچے کی جان بچائی تھی۔

دراصل کچرا کنڈی میں نومولود بچہ برفیلی رات میں رو رہا تھا، جس کی آواز ماشا نے سُن لی، سخت سردی میں ماشا نے چیخ چیخ کر لوگوں کو اکھٹا کر لیا اور پھر اس ننھے بچے پر لوگوں کی نگاہ گئی۔

سردی میں کپکپاتے بچے کو دیکھ کر ہر دوسرے شخص کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

نومولود بچے کے ساتھ کچھ کپڑے، دودھ کی بوتل بھی پائی گئی تھی، تاہم بچے کو تو اسپتال منتقل کر دیا گیا مگر بلی کے اس عمل نے اسے سب کی نظروں میں مقبول بنا دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US