پاکستان میں ایسی کئی شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے ہنر سے سب کو حیرت میں مبتلا کیا ہے، لیکن کچھ ایسے ہیں جو کہ کسی دوسری فیلڈ سے یسکر مختلف فیلڈ میں آ کر مشہور ہو گئے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں بتائیں گے جو کہ بعدازاں مصالحہ کمپنی کے اونر بنے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ کرکٹر وقار حسن کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا تھا جو کہ اپنی صلاحیتوں کی بنا پر جانے جاتے تھے، وقار حسن اس تاریخی فتح کا حصہ تھے جب انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے میچ میں 24 رنز سے جیت اپنے نام کی۔
گورمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کرنے والے وقار حسن نے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائیں، 1982 میں قومی سلیکشن کیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی سامنے آئے۔
وقار حسن نے کراچی میں ایک چکی سے مصالحہ پیسنے کا کام شروع کیا تھا، کرکٹ میں تھے تو بہترین حکمت عملی کی بدولت جانے جانے لگے، جبکہ اب مصالحہ کمپنی نیشنل کے بانی بنے تو بھی کامیابی سمیٹی۔
وقار حسن نے ایک نشست میں بتایا تھا کہ میں نے کراچی میں اہلیہ کے ساتھ چکی پر مصالحے بنانے کا کام شروع کیا اور پھر ’نیشنل مصالحہ‘ نے دنیا بھر میں نام پیدا کیا۔ شروعات میں مصالحوں کی تیاری میں اہلیہ بھی ان کا ساتھ دیا کرتی تھیں۔
اہلیہ جمیلہ رزاق اپنے دور کی بہترین اداکارہ تھیں، اہلیہ کا گھرانہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتا تھا جبکہ والدہ سلطانہ رزاق بھی پاکستان بننے سے پہلے بھارت میں اداکارہ تھیں۔ مشہور کھلاڑی اور کاروباری شخصیت وقار حسن 2020 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔