یہ کام تو گلی میں پکوڑے بیچنے والا بھی کر سکتا تھا، اچھے ایڈمنسٹریٹر کی کیا ضرورت تھی؟، اقرار الحسن

image
پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں ہوشرباء اضافے پر معروف اینکر اقرار الحسن بھی حکومت سے ناراض، شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے والوں سے سخت شکوے، مہنگائی پر ناراضگی بھرا ٹویٹ کردیا۔

اقرار الحسن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہےکہ اگر پیٹرول کی قیمتیں پاگل پن کی حد تک بڑھا کر اور سارے کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ہی معیشت بچانی تھی(جو کہ پھر بھی سنبھلتی نظر نہیں آتی) تو یہ کام تو گلی میں پکوڑے بیچنے والا بھی کر سکتا تھا اس کے لئے اچھے ایڈمنسٹریٹرکی کیا ضرورت تھی؟؟؟۔

اقرار الحسن کے جواب میں صحافی انور لودھی نے لکھا کہ 150 روپے پیٹرول والا عمران خان مہنگا اور ناتجربہ کار تھا اور ایک مہینے میں پیٹرول 234 روپے کرنے والا شہباز شریف اچھا ایڈمنسٹریٹر اور "تجربہ کار" ہے۔۔ واہ واہ

امینہ زبیر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ “اچھا ایڈمنسٹریٹر “ تو صرف آپ اور شاید آفریدی (لالا) نے کہا تھا۔ خیر ہُن بھگتو! ہم تو بے بس ہو گئے ہیں!۔

عائزہ علی خان نامی خاتون نے کہا کہ وہ غلام پٹواری سامنے آئیں جو 234 روپے فی لیٹر پیٹرول ہونے کے بعد بھی شہبازشریف کو اچھا ایڈمنسٹریٹر سمجھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US