لوگ باتیں بناتے تھے اور میرے سائز کے کپڑے بھی دکانوں پر نہیں ہوتے تھے.. ڈاکٹر شائستہ کے پاس آنے والی اس عورت نے صرف 8 مہینوں میں 35 کلو وزن کیسے کم کیا؟

image

"بیٹے کے اسکول میں ریس تھی جس میں بچے کے ساتھ ماں کو بھی دوڑنا تھا۔ مجھے پتہ چلا کہ میرے بیٹے نے مجھے ساتھ لے جانے سے منع کردیا ہے جب میں نے اس سے پوچھا کہ بیٹا آپ نے ایسا کیوں کیا تو اس نے کہا ماما آپ کا وزن اتنا زیادہ ہے آپ کیسے میرے ساتھ دوڑ سکتی تھیں تب مجھے احساس ہوا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزن کم کیا جائے"

یہ کہنا ہے کراچی کی منیزہ فراز کا جنھوں نے حال ہی میں اپنا وزن 35 کلو کم کیا ہے۔ منیزہ کہتی ہیں کہ وہ 15 سالوں سے میڈیا سے وابستہ ہیں اسی وجہ سے جنک فوڈ کھاتے رہنے سے ان کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا۔

میرے سائز کے کپڑے بھی نہیں ملتے تھے

منیزہ کہتی ہیں کہ بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ جینا آسان نہیں تھا۔ لوگ باتیں بناتے تھے، طنز کرتے تھے اور جہاں مارکیٹ میں سب اپنی پسند کا ڈیزائن ڈھونڈتے ہیں وہاں میں صرف یہ دیکھتی تھی کہ میرے سائز کا لباس یہاں ہوگا یا نہیں۔

وزن کم کرنے والے انجیکشن کے باوجود غذا کا خیال رکھنا ضروری ہے

انھوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کا خیال آنے کے بعد منیزہ نے ڈاکٹر شائستہ سے بات کی جس کے بعد چہرہ پتلا کرنے کے لئے ہائیفو ٹریٹمینٹ لیا اور انجیکشنز بھی لگوائے اور سب سے زیادہ اپنی خوراک اور طرزِ کو بدلا جس کے بعد ان کا 35 کلو وزن کم ہوا جبکہ ابھی وہ مزید 20 کلو وزن کم کرنا چاہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US