کراچی میں بارش کی انٹری ۔۔شہر میں مون سون کی بارشیں کب سے ہونے جا رہی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

کراچی میں گذشتہ کئی ماہ سے شدید گرمی نے سر اٹھائے رکھا ہے اور اب لوگوں نے بارش کی دعائیں کرنی شروع کردی ہیں۔

وہیں گرمی کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ لیکن اب کراچی کی باسیوں کے لیے بارش کی خوشخبری کی نوید سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے شہرقائد میں بارش کے پہلے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کی انٹری نے 22 جون سے متوقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی میں اس وقت جنوب مغریب کی جانب سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جس کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

میٹرولوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US