یہ کھاتے ہوئے اس کا بیج منہ میں نہ رکھیں ورنہ .. جانیں لیچی کے پھل اور بیج کے کچھ ایسے فائدے اور زہریلے نقصانات جو آپ کو بڑی مشکل سے بچا سکتے ہیں

image

لیچی ایک چھوٹا سا سرخ رنگ کا پھل ہوتا ہے اس کا ذائقہ میٹھا اور اندر سے سفید ہوتا ہے۔ یہ پھل زیادہ تر چائنہ میں پایا جاتا ہے اور پاکستان میں گرمی کے موسم میں بہت تھوڑے عرصے کے لئے آتا ہے۔ لیچی اگرچہ مہنگا پھل ہے لیکن اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں لیکن اس پھل کا بیج زہریلا ہوتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں لیچی کے کچھ فائدے اور نقصانات۔

لیچی کا بیج

اگر آپ پھل کھاتے کھاتے اس کا بیج منہ میں لینے کے عادی ہیں تو یہ کام آپ لیچی کے بیج کے ساتھ نہ کریں۔ لیچی کے بیج میں ہائپوگلیسین اور میتھیلین سائکلوپروپل گلائسین پایا جاتا ہے جس سے فوری طور پر موت اور بلڈ پریشر کی سطح انتہائی کم ہوجانے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ لیچی کے بیج طب میں مختلف بیماریوں کے خلاف استعمال کیے جاتے ہیں لیکن عام انسان کا انھیں استعمال کرنا موت کے منہ میں لیجا سکتا ہے اس کے علاوہ کچی لیچی بھی زہریلی ہوسکتی ہے۔ چند سال پہلے بھارت میں کچھ بچے خالی پیٹ لیچی کھانے سے موت کے منہ میں چلے گئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس پھل کو خالی پیٹ اور زیادہ مقدار میں نہیں کھانا چاہیے۔

قوت مدافعت بڑھائے

لیچی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں دن بھر کی ضرورت کو پوری کرنے کے لئے مکمل ایسکوربک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ جبکہ وٹامن سی خون کے سفید خلیات کو متحرک کرتا ہے جو جسم کا بھرپور طریقے سے دفاع کرتے ہیں

خون کی گردش

لیچی کے اندر کاپر بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور سرخ خلیات پیدا کرتا ہے۔

طاقتور ہڈیاں

لیچی کے اندر موجود اجزاء میں میگنیشیم، فاسفورس، آئرن اور کاپر شامل ہیں۔ یہ تمام معدنیات ہڈیوں میں کیلشیم جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں ٹھوس اور مضبوط ہوتی ہیں

وزن میں کمی

لیچی کے اندر کافی مقدار میں ڈائٹری فائبر موجود ہوتے ہیں جو وزن کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ لیچی میں پانی بھی بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو وزن کم کرنے کے ساتھ جلد کو بھی تازگی بخشتا ہے

موذی وائرس سے بچاؤ

لیچی کے اندر موجود جز پروانتھوسیانائڈن وائرس سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جبکہ Lycheetannin A2 وائرس کے پھیلاؤ کو روکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US