600 روپے کلو ہوتا ہوا کوکنک آئل، مہنگے تیل کے متبادل اور اس کو گھر پر بنانے کا سستا اور آسان طریقہ ساتھ ہی ایسا استعمال جو بچت بھی کرے

image

آج کل پٹرول اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہر شخص پریشان نظر آرہا ہے، سمجھ میں نہیں آتا کہ اس مہنگائی کے جن کو کیسے قابو میں کیا جائے۔ اور کوکنگ آئل کی بھی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مختلف قسم کی کوالٹی کی وجہ سے یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ کون سا تیل نقصان دہ ہے اور کون سا بہتر۔ ایسے میں آپ کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہم کوکنگ آئل بنانے کی ایک آسان ترکیب لے کر آئے ہیں جو کہ محسن بھٹی جو کہ مشہور یو ٹیوبر بھی ہیں اور اینکر بھی ہیں انہوں نے بتایا۔ جس کو بنانے کے لئے آپ کو سب چیزیں گھر میں ہی مل جائیں گی۔ صرف اس کے لئے آپ کو کنولا کے بیج چاہیے ہوں گے جو آپ 10 سے 15 کلو تک لا کر رکھ لیں اور ضرورت پڑنے پر کسی کولہو یا آئل ڈپو میں جہاں تیل نکالا جاتا ہو وہاں سے تیل نکلوا لیں۔ اب آپ کے پاس کنولا کا آئل موجود ہے۔ اس تیل میں سرسوں کی ہلکی سی مہک ہوتی ہے ، تو اب آپ کو اس کا رنگ بھی صاف کرنا ہے اور اس کی مہک بھی ختم کرنی ہوگی تاکہ یہ تیل استعمال کے قابل بن سکے۔ تو اس کے لئے آپ کو چاہیے:

کنولا کے تیل 1 لیٹر

کوئلہ 1 ٹکڑا

ملتانی مٹی 30 گرام

لہسن 4 جوے

جینز کے کپڑے کا تھیلا

ململ کا کپڑا ایک چھوٹا سا ٹکڑا

ٹمپریچر چیک کرنے والی گن

ایک دیگچی لیں اس میں 4 جوے لہسن کے ڈالیں اوراس میں کنولا کا تیل بھی ڈال دیں، ململ کے کپڑے میں کوئلہ کا ٹکڑا رکھیں اور اس کوبھی تیل میں ڈال دیں۔ اس کو130 ڈگری تک کے درجہ حرارت پر تیل کو گرم کریں ۔ اور تیل کو کھولنے سے پہلے چولہا بند کردیں۔ ایک لیٹر میں 30گرام ملتا نی مٹی لے کر اس تیل میں چھڑک دیں اور چلاتے رہیں،ملتانی مٹی سے تیل کی ساری کثافتیں نیچے بیٹھنا شروع ہو جائیں گی ۔ کوئلہ اس میں اس لئے ڈالا جاتا ہے کہ وہ کاربن ہے اور کیونکہ کاربن اس کی بو کو ختم کرتا ہے۔ اور لہسن بھی اس لئے ڈالا کہ وہ اضافی غذائیت لائے گا بلکہ بو بھی ختم کرے گا۔ اب اس کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو جینز کے تھیلے سے اس کو چھان لیں تاکہ اچھی طرح سے چھن جائے جتنا موٹا کپڑا ہو گا اتنا ہی اچھا چھنے گا۔ لیجئے آپ کا صحت بخش کوکنگ آئل تیار ہے۔ اس میں سے ساری کثافت بھی دور ہو چکی ہےاور اس کا رنگ بھی کلیر ہو چکا ہے اور یہ پکانے کے لئے بالکل تیار ہے، مشہور برانڈز تیل کا رنگ ہلکا کرنے کے لئے کاسٹک سوڈا ڈالتے ہیں جو تیل کا رنگ تو صاف کر دیتا ہے لیکن آپ کے جسم میں موجود لبلبے کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جس سے شوگر کی بیماری ہو تی ہے ۔ جبکہ یہ ہمارا صاف ستھرا گھر کا بنا کوکنگ آئل ہو گا جو ہماری صحت کے لئے نقصان دہ بھی نہیں اور آسانی سے سستا بن جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US