سینئر اداکار محمود اختر کی طبیعت ناساز، دعاؤں کی اپیل

image

ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور سینئر اداکار محمود اختر اِن دنوں علیل ہیں جن کی صحتیابی کے لیےسوشل میڈیا پر اپیل کی گئی ہے۔

محمود اختر کی صحت کے حوالے سے معروف اداکار نبیل ظفر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شئیر کی۔

نبیل ظفر نے محمود اختر کے ساتھ شوبز کے سینئر اداکار تنویر جمال کی تصویر کولاج بنا کر شئیر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللّہ تعالیٰ! آپ دونوں اداکاروں کو مکمل صحتیابی اور لمبی زندگی عطا کرے، آمین۔

اداکار محمود اختر کے حوالے سے ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہیں کونسی بیماری ہوئی اور نہ ان کے گھر والوں کی طرف سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US