یہ اب بالکل بدل گئی ہیں ۔۔ پاکستان کی چند مشہور شخصیات کی اندیکھی تصاویر

image

پرانی تصاویر اکثر سوشل میڈیا صارفین کو ماضی کی یادوں میں لے جاتی ہیں، جو کہ کئی لمحات کو جو کہ اچھے ہوں یا بُرے تازہ کر دیتی ہیں، مشہور شخصیات کی تصاویر بھی مداحوں کو بہت کچھ یاد دلا دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

حنا دلپزیر:

اس تصویر میں مشہور پاکستانی اداکارہ حنا دلپزیر کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ پرانی تصویر میں موجود ہیں۔

اس تصویر میں حنا اپنی جوانی کے دور میں ہیں، لیکن معلوم ہی نہیں ہو رہا ہے کہ یہ حنا ہی ہیں، وقت اور تجربے نے حنا کو بہت کچھ سکھا دیا ہے، ان کی زندگی تو بدل ہی گئی ساتھ ہی وہ خود بھی کافی بدل گئی ہیں۔

عمران اسماعیل:

اس تصویر میں صدر پاکستان عارف علوی کو دیکھا جا سکتا ہے مگر خان صاحب کے ساتھ دوسری شخصیت عمران اسماعیل ہیں۔

ماضی کے مقابلے میں عمران اسماعیل کافی تبدیل نظر آ رہے ہیں، یہ تصویر اگرچہ اس سیاسی دور کی ہے جب تحریک انصاف شروعات کے سالوں میں تھی، اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عمران اسماعیل جوانی کے دور سے ہی عمران خان کے ساتھیوں میں سے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد:

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور پنجاب وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر مشکل وقت کا مقابلہ کیا۔

ان کے اسی عمل نے انہیں پاکستانیوں میں مقبول بنا دیا ہے۔ مگر کینسر کی تشخیص اور ٹریٹمنٹ کے بعد سے یاسمین راشد کافی تبدیل ہو چکی ہیں۔

عندلیب عباس کی جانب سے یاسمین راشد کی ایک تصویر شئیر کی گئی تھی جس میں یاسمین راشد جوانی کے دور میں تھیں اور میڈیکل کی طالبہ تھیں۔ اس وقت بھی یاسمین راشد ہر موقع پر توجہ حاصل کرنا جانتی تھیں۔ جوانی کے دور سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام کی مسیحا کا صرف دل کی ہی خوبصورت نہیں ہے بلکہ وہ خود بھی خوبصورت تھیں۔ مگر کینسر کے بعد بھی ڈاکٹر یاسمین راشد ایک الگ اور طاقتور خاتون بن کر سامنے آئی ہیں۔

مریم نواز:

اس تصویر میں پاکستان کی مشہور سیاسی شخصیت موجود ہیں جو کہ ان دنوں کافی مشہور بھی ہیں۔ تصویر میں موجود شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ مریم نواز ہیں جو کہ نوجوانی کے دور میں موجود ہیں۔

سر پر ٹوپی پہنے، آرمی یونیفارم زیب تین کیے ہوئے اور بالوں کو باندھے ہوئے مریم نواز آرمی میڈیکل کالج میں تھیں جہاں وہ ایم بی بی ایس کر رہی تھیں۔

چہرے پر موجود معصومیت اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے مریم والد کی لاڈلی ہیں اور آنکھ کا تارا ہیں، یہی وجہ ہے کہ مریم بھی والد کے شانہ بشانہ نظر آتی ہیں۔

نواز شریف:

ین مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے والے اور پھر ہٹائے جانے والے رہنما نواز شریف بھی کسی زمانے میں کرکٹر ہوا کرتے تھے۔

جبکہ سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ نواز شریف نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا تھا۔ اس تصویر میں بہت سے لوگوں کے لیے پہچننا مشکل ہے کہ واقعی یہ نواز شریف ہیں۔

جوانی کی تصویر میں نواز شریف آج کے دور سے کافی مختلف نظر آ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US