اکثر و بیشتر دلچسپ خبریں انسان کو اس حد تک پسند آتی ہیں کہ وہ متوجہ تو ہوتا ہی ہے مگر کچھ خبریں افسردہ بھی کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
خانہ کعبہ میں نصب حجر اسود مسلمانوں کے لیے انتہائی اہم پتھر ہے جسے جنت سے زمین پر اتارا گیا تھا۔ حجر اسود کا رنگ سیاہ رنگ کا ہے۔
سوشل میڈیا پر اگرچہ اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ حجر اسود کے پتھر کا رنگ تبدیل ہو چکا ہے، لیکن سیاہ رنگ کے حجر اسود کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر کے مطابق حجر اسود کا رنگ گہرے سیاہ اور لال رنگ کا ہے۔
حجر اسود لفظ دو لفظوں سے بنا ہے، حجر عربی زبان میں "پتھر" کو کہا جاتا ہے جبکہ اسود "سیاہ" کو کہا جاتا ہے۔ حجر اسود کا شمار دنیا کے شفاف اور خوبصورت پتھروں میں ہوتا ہے۔
حجر اسود کو کئی مرتبہ چوری کیا گیا تھا، لیکن ہر مرتبہ چور کو منہ کی کھانی پڑی، LifeinSaudiArabia.Net کے مطابق جنوری سنہ 930 میں تنظیم قرماتیانس کی جانب سے 23 سال حجر اسود کو اپنے قبضے میں لیے رکھا، حجر اسود کو حجر بیس جو کہ اب بحرین میں ہے، میں اپنے اڈے میں رکھا گیا تھا۔
حجر اسود کو چوری کرنے کی غرض سے قرماتیانس نے حج کے پہلے حملہ کر دیا، گھوڑوں کے اس گروہ کی فوج مسجد الحرام میں داخل ہوئی۔ حاجیوں کو شہید کیا گیا، مسجد الحرام کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا۔
اسی ویب سائٹ کے مطابق اس گروہ کے سردار ابو طاہر نے حجر اسود کو چرایا، جو بعدازاں مسجد الضرار میں چھپایا گیا۔ اس ویب سائٹ کے مطابق حجر اسود کو لینے کے لیے عباسیہ دور میں بھاری رقم ادا کرنی پڑی، تاہم ابو طاہر کو آرام پھر بھی نصیب نہ ہوا، آخری وقت میں بھی اس شخص کے جسم پر کیڑے رینگ رہے تھے جو کہ اس کی موت کا باعث بنے۔
حجر اسود کی حفاظت کے لیے 24 گارڈ متعین ہیں جو ہر گھنٹے تبدیل ہوتے رہتے ہیں یعنی ہر گھنٹے ایک گارڈ حجر اسود یک حفاظت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے بھی ہے تاکہ ہر گھنٹے بعد ایک تازہ دم سیکورٹی گارڈ حفاظت کرے۔