چھپکلی نظر آ رہی ہیں، مکڑیاں بھی ہیں اور ۔۔ گھر میں موجود یہ چیزیں آپ کے گھر میں نحوست کس طرح پھیلا رہی ہیں؟

image

اکثر گھروں میں کیڑے مکوڑے میں ڈیرے جما لیتے ہیں، لیکن ان کے آنے میں آنے والی تیزی کئی وجوہات کی بنا پر ہوتی ہے، جو کہ عین ممکن ہے آنے والی مصیبت کو بھی بتا رہی ہو۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جب کبھی گھر میں کیڑے مکوڑے دکھائی دیتے ہیں تو یہی خیال کیا جاتا ہے کہ اتفاقیہ طور پر آ گئے ہیں اور پھر اسی طرح چلے بھی جائیں گے۔ اسی خیال سے لوگ بھی ان کیڑے مکوڑوں کو اہمیت دیتے نہیں ہیں۔

لیکن یہی خیال آپ کے لیے خطرہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔ کیونکہ اگر چھپکلی آپ کے گھر کی رونق بڑھا رہی ہے تو عین ممکن ہے کہ جنات کی پراسراریت آپ کے گھر میں داخل ہو گئی ہو۔ کیونکہ جنات اکثر چھپکلی کی صورت میں بھی داخل ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح گھر سے آنے والی بدبو اور گنگدی بھی کیڑے مکوڑوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں، لال بیگ، چیونٹی، دیگر خطرناک کیڑے مکوڑے بھی گندگی کی وجہ سے آپ کے گھر کو اور آپ کو خطرہ پہنچا سکتے ہیں۔

مکڑی اور اس کے جالے گھروں میں اکثر پائے جاتے ہیں، عام طور پر پراسراریت کی طرف مکڑی اور اس کے جالے ہی اشارہ کرتے ہیں۔ اگر گھر میں اچانک مکڑی کے جالے زیادہ دکھائی دے رہے ہوں تو عین ممکن ہے کہ گھر میں صفائی ستھرائی کا خیال نہ ہونے کی وجہ سے جالے بڑھ رہے ہوں۔

لیکن ان سب میں ایک پہلو یہ بھی ہے کیڑے مکوڑوں، بدبو کی بھرمار جادو ٹونے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہیں، کیونکہ جادو ایک گندہ عمل ہے اور کیڑے مکوڑے بھی ناپاک اور گندے مقامات پر پائے جاتے ہیں، تو یہ بھی ممکن ہے کہ گھر میں جادو ٹونا کیا گیا ہو۔

کیڑے مکوڑوں کے علاوہ گھر میں موجود نحوست، برائی، لڑائی جھگڑے بھی برے اثرات اور جادو کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس سب میں انسان کو بغیر کسی شکوک و شبہات کہ گھر میں صاف صفائی اور مذہبی طور پر پابندی کرنی چاہیے۔

ساتھ ہی گھر میں کھڑکیوں کو کچھ اس طرح بنانا چاہیے تاکہ تازہ ہوا کا عمل دخل ہو اور سورج کی روشنی بھی گھر میں داخل ہو سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US