کتے کو انسان کا بہترین وفادار دوست سمجھا جاتا ہے، یہ صرف کہاوت نہیں ہے بلکہ عملی اقدام ہے جس کی مثالیں کئی موجود ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کتے کے اسی پہلو کے بارے میں بتائیں گے جس میں انسانیت کے معاملے میں کتے نے بھی انسان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کچرے میں ملنے والی نوزائیدہ بچی:
بھارتی ٹی وی انڈیا ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق کتا بھوک کے مارے کچرے میں کھانے کی تلاش میں مگن تھا کہ تب ہی اسے ایک ننھی پری کی آواز سنائی دی۔
آواز سن کر کتے نے فورا نوزائیدہ بچی کو اپنے دانتوں سے اس طرح اٹھایا کہ ننھی پری کو تکلیف بھی نہیں ہوئی اور وہ اسے ایک گھر میں لے گیا، گھر میں کتے نے بھوک بھوک کر خاتون کو بلا لیا اور جب تک خاتون اس نوزائیدہ بچی کو دیکھ نہ لے، کتے نے بھوکنا بند نہیں کیا۔
کتیا نے بچے کو پال لیا:
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے منگیلی میں اس وقت سب حیران رہ گئے جب ایک کتیا کے کے بچوں کے ساتھ ایک انسانی بچہ بھی پایا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق ننھی نوزائیدہ بچی کو کتیا نے اپنے بچوں کے ساتھ ایک محفوظ مقام پر رکھا ہوا تھا جہاں ننھی نوزائیدہ بچی کو ایک خراش تک نہیں آئی تھی۔
نوزائیدہ بچی کتے کے دیگر بچوں کے ساتھ اس طرح لیٹی ہوئی تھی جیسے کہ اپنی والدہ کے ساتھ ہو، کیونکہ نوزائیدہ بچی مطمئن تھی۔ کتیا کے اس عمل نے جہاں جانوروں کے رویے اور انسانیت سے بھرپور سے واقعے پر انسانوں کو شرمندہ کیا وہیں کئی صارفین جذباتی بھی ہو گئے۔
بیٹی کو کچرے میں پھینک دیا:
بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے کیتھل میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے جس نے سب کو افسردہ کر دیا۔ رات کے وقت اچانک ایک خاتون نے مبینہ طور پر پلاسٹک کے ریپر میں بچے ڈال کر بیگ کو سڑک کنارے پھینک دیا، جسے دیکھ کر صارفین کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔
لیکن سب اس وقت جذباتی ہو گئے جب گلی سڑکوں پر موجود آوارہ کتوں نے اس نوزائیدہ بچی کو اٹھا کر محفوظ مقام پر لے گئے، ہر آتے جاتے شخص پر کتے بھونکنے لگے کہ کوئی اس طرف توجہ دے اور بچی کو اٹھا لے۔ مقامی پولیس کی جانب سے نوزائیدہ بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بچی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی تھیں۔