ان کے گھر کام کرنے والی ماسی بھی باہر ملک سے لائی جاتی ہے ۔۔ جانیے سعودی شہزادے اور گھرانوں سے متعلق چند دلچسپ باتیں

image

سعودی عرب سے متعلق ویسے تو کئی خبریں سوشل میڈیا پر موجود ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سعودی عرب کے شہزادوں اور ان کے رکھ رکھاؤ سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

اس وقت سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان اور بادشاہ سلمان کا دور دوراں ہے، جس میں ترقی پسند شہزادے محمد بن سلمان کو دنیا میں سعودی عرب کو ماڈرن ریاست کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سعودی شہزادے سابق اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کو مہنگی ترین پینٹنگز خریدنے کا شوق ہے، دنیا بھر میں مختلف قسم کی پینٹگنز خریدنے کا بے حد شوق ہے۔

36 سالہ شہزادے نے 2017 میں مشہور پینٹنگ جس کے مصور لیونارڈو ڈاونچی تھے کو خریدا تھا، لیکن حیرت انگیز طور پر اس پینٹنگ کی قیمت کے طور پر شہزادے نے اس وقت 45 کروڑ ڈالرز جو تقریبا 48 ارب پاکستانی روپے سے زائد بنتے تھے ادا کیے تھے۔ یعنی ایک پینٹنگ کے لیے اربوں روپے دے ڈالے۔

یہی نہیں شہزادے روس کے دورے پر تھے جہاں وہ چھٹیاں گزار رہے تھے، ڈان کی رپورٹ کے مطابق وہیں انہیں روسی تاجر کی ایک عالیشان بحری جہاز نما نجی کشتی دکھائی دی، سیاہ رنگ کی خوبصورت کشتی کو دیکھ کر محمد بن سلمان کا دل اسی کشتی پر آ گیا تھا۔ پھر کیا تھا، ہاتھ کے ہاتھ شہزادے نے اس وقت 50 کروڑ یورو یعنی تقریبا 79 ارب پاکستان روپے ادا کر کے اس کشتی کو اپنے نام کر لیا۔ لیکن واضح رہے کشتی کی خریداری شہزادے بدر بن عبداللہ کی جانب سے کی گئی جو گمنام شہزادے ہیں۔

اسی طرح نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ فرانس کے شہر پیرس میں موجود ایک قلعے کو شہزادے نے خریدا تھا، جس کے لیے شہزادے کو 30 کروڑ ڈالر سے زائد یعنی 33 ارب پاکستان روپے سے زائد ادا کرنے پڑے۔

اب آتے ہیں ایک اور دلچسپ معلومات کی جانب، بی بی سی کے مطابق شاہی محل میں نوکرانیاں بھی بیرون ملک کی ہوتی ہیں، فلپائنی آیا محل میں موجود تھیں جو کہ شہزادوں کی دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US