"لوگ کہہ رہے ہیں کہ ماں باپ نے بھاگ کر شادی کی اسی لئے مکافات عمل کے طور پر بیٹی بھی بھاگ گئی"
خدا دشمن پر بھی یہ وقت نہ لائے
یہ کہنا ہے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کا جنھوں نے ایک ویڈیو میں قرآن سر پر رکھ کر کچھ ایسے ثبوت دکھائے ہیں جنھوں نے بہتان لگانے والے لوگوں کے منہ بند کردیئے۔ مہدی کاظمی کہتے ہیں کہ وہ جس مشکل وقت میں ہیں خدا کسی دشمن پر بھی یہ وقت نہ لائے۔ اسی ویڈیو میں مہدی کاظمی نے ثبوت کے طور پر اپنی ویڈیوز اور شادی کی تصاویر بھی دکھائیں۔
َ
مہدی کاظمی نے اپنی شادی کی ویڈیو چلاتے ہوئے بتایا کہ اس میں ان کی والدہ بھی موجود ہیں لہذا جو لوگ ان پر بھاگ کر شادی اور والدین کی ناراضی کے بعد شادی کا الزام لگا رہے ہیں وہ درست نہیں۔
بیٹی کی شادی کا سوچا بھی نہیں
سید مہدی علی کاظمی نے اپنے تمام دستاویزات بھی ویڈیو میں دکھائے اور قرآن سر پر رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے بیٹی کی شادی کا کبھی سوچا بھی نہیں نہ اسے کبھی ڈانٹا نہ مارا۔ شاید بچپن میں تھوڑا مارا ہوگا جیسے ہر بچے کے والدین کرتے ہیں لیکن اب تو کوئی دعا سے اونچی آواز میں بات بھی نہیں کرتا۔
مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی دباؤ میں ہے
سید مہدی علی کاظمی کہتے ہیں کہ انھیں یقین ہے کہ ان کی بیٹی دباؤ میں ہے اور وہ اس کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔