مسجد نبویﷺ مییں کالی گھٹائیں چھا گئیں ۔۔ اللہ کے نبی کے گھر میں حسین موسم کے ساتھ اذان کے روح پرور مناظر

image

خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کا نظارہ ہی ایسا ہوتا ہے جسے دیکھتے ہی انسان خوشی کے مارے رونے لگتا ہے کہ میرا ایسا نصیب کہ میں آج یہاں اللہ کے گھر کا دیدار کر رہا ہوں۔

لیکن آج ہم آپکو گھر بیٹھے ہی آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے روضہ پاک کا وہ حسین نظارا دیکھانے جا رہے ہیں جو آج سے پہلے آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

مسجد حرم نامی ایک فیس بک پیج پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بہت زیادہ کالے بادل روضہ پاک پر نظر آ رہے ہیں اور اسی دوران اذان کی آواز بھی بلند ہو رہی ہے جو ہر مسلمان کو ایک الگ ہی دنیا میں لے جاتی ہے۔ اور اسے سننے سے ہر شخص اپنی تمام پریشانیاں بھول جاتا ہے۔

یہی نہیں اگر آپ نے بہت نزدیک سے روضہ پاک کو دیکھا نہیں ہے تو یہ خواب بھی آج آپکا پورا ہو جائے گا، اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد۔ اس کے علاوہ اس سے پہلے ایک ایسی تصویر سامنے آئی تھی جس میں مدینہ ائیر پورٹ پر اترتے ہی ایک خاتون سجدہ میں گر گئی۔ اس خاتون کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts