نازک لڑکا جسے چھونے سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔۔۔100 ٹوٹی ہوئی ہڈیوں والا یہ بچہ کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہے؟

image

اللہ تعالٰی نے ہمیں کتنا مکمل پیدا کیا ہے پھر بھی ہم شکوے کرنا بند نہیں کرتے کسی کو اپنی ناک پسند نہیں، کسی کو اپنی آنکھیں پسند نہیں ،کسی کو قد سے مسئلہ ہے، کسی کو موٹا یا دبلا ہونا برا لگتا ہے ۔ لیکن اگر اپنے اطراف میں نظر دوڑائیں تو لوگوں کے مسائل اور تکلیفیں دیکھ کر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں اتنا کم ہے کہ اس نے ہمیں ہزاروں لاکھوں سے بہتر بنایا۔

بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ روہت ہڈیوں کی ایک ایسی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے جس میں اس کو ہلکا سا بھی چھونے سے ہڈیاں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے اس کو شیشے سے بھی نازک قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت اوسٹیو پروسس نامی ہڈیوں کی بیماری کا شکار ہے جس میں ہڈیاں بھربھرے پن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ روہت اسی بیماری میں مبتلا ہے ۔ اس بیماری کی شدت میں ہڈیاں اتنی کمزور ہو جاتی ہیں کہ ہلکا سا دباؤ بھی برداشت نہیں کر پاتیں۔ اور ذرا سی چوٹ اور دھکا بھی ان کو توڑ دیتا ہے۔ اور یہ سلسلہ نئی ہڈی بننے تک جاری رہتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت کی اس بیماری کی وجہ سے اب تک 100 ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے وہ اذیت میں مبتلا رہتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے اس کے جسم کی نشونما بھی رک گئی ہے اور وہ صرف 1فٹ، 4 انچ لمبا اور اس کا وزن صرف 32 پاؤنڈ ہے۔

اس بیماری کی وجہ سے روہت روزمرہ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتا ، نہ ہی کھیل کود کرسکتا ہے، اسے کہیں بھی جانے یا حرکت کرنے کے لئے ماں یا بہن بھائیوں کی مدد چاہیے ہوتی ہے ۔ اس بیماری کی وجہ سے وہ اسکول بھی نہیں جا سکتا اسی لئے اس کی بہن اس کو گھر میں ہی پڑھا رہی ہے۔

ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹرز کا یہ کہنا ہے کہ اس بیماری کا فی الحال کوئی علاج نہیں ہے اس کو صرف دواؤں یا خوراک سے کچھ کم کیا جاسکتا ہے لیکن جس نوعیت کی یہ بیماری ہے اس کو ختم کیا جانا ممکن نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US