مشہور سیاستدان اور قومی اسمبلی کے رکن کی تدفین کے بعد عدالت میں ان کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا کیس َزیر بحث تھا۔ آج سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کے بچوں کی پوسٹ مارٹم رکوانے کی اپیل منظور کر لی ہے اور عامر لیاقت کی قبر کشائی معطل کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے۔
مرحوم کی سابقہ اہلیہ اور ان کے بچوں کی والدہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اس حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے جس میں وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے آیت لکھتی ہیں "حسبی اللہ ونعم الوکیل" ساتھ ہی وہ لکھتی ہیں کہ سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کو روک دیا ہے۔
سابقہ اہلیہ رو پڑیں
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی آنکھیں اشکبار ہیں اور رونے پر ان کے صاحبزادے ان کو دلاسہ بھی دے رہے ہیں۔