اگر یہ ایسا کرتے رہے تو میرے والد سے مجھے اور نفرت ہوجائے گی ۔۔ دعا کا زنیرہ کو دوسرا انٹرویو, میزبان نے بھی قرآن اُٹھا لیا

image

دُعا زہرا کیس آج بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ آئے روز اس کیس سے متعلق نئی باتیں اور حقائق سامنے آرہے ہیں اور سوچا جا رہا ہے کہ کون سچ کہہ رہا ہے اور کون جھوٹ۔

گذشتہ روز دعا زہرہ کے والد کا ویڈیو پیغام سامنے آیا جس میں انہوں نے قرآنِ پاک اپنے سر پر رکھ کر وضاحتیں پیش کیں اور ان کا یہ ویڈیو پیغام کافی وائرل ہوا۔

مہدی علی کاظمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ، ہوسٹ اور ماڈل زنیرہ ماہم سے مخاطب ہوکر کہا کہ دعا زہرہ کی شادی کو پسند کی شادی کا نام دیا جا رہا ہے جو کی سچ بات نہیں ہے۔ مہدی علی کاظمی نے کہا زنیرہ آپ بھی اس موضوع کو چھوڑ دیں میں بھی چھوڑ دیتا ہوں۔ مہدی علی کاظمی نے قرآن پاک سر پر رکھ کر کہا کہ میں نے اللہ کے کلام کو اپنا گواہ بنا لیا ہے۔

اب اِس حوالے سے زنیرہ ماہم جو اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں انہوں نے وہاں ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے دعا زہرہ کے والد کو جواب دیا ہے۔

معروف ہوسٹ زنیرہ ماہم نے ویڈیو میں کہا کہ میرے والدین نے مجھے ایک بات سکھائی تھی کہ اگر آپ جھوٹ بول رہے ہو تو معافی مانگنے میں دیر مت کرو۔ زنیرہ ماہم نے بھی ویڈیو میں اپنے ساتھ قرآن پاک رکھا جس پر انہوں نے اللہ کو حاضر جان کر وضاحت مکمل کی۔ انہوں نے کہا کہ مہدی کاظمی اگر تیس ہزار منٹس کی بھی ویڈیو بناتے تو میں یوں اس طرح انہیں قرآن کے ساتھ جواب دینے نہ آتی۔ میں مہدی علی کاظمی کو یہ کہنا چاہتی ہوں، میرے ہاتھ میں قرآن پاک ہے یوٹیوب پر براہ راست سیشن کیے گئے اور کہا گیا کہ زنیرہ اس کیس میں ملوث ہے۔ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ میرا دعا زہرہ کیس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ جس طرح میں نے نور مقدم کیس کو کور کیا اور دیگر کیسز کو میں نے دیکھا میرے پاس جو جو معلومات آئی انہیں کیں اچھی طرح کراس چیک کیا۔

میزبان زنیرہ ماہم نے ویڈیو میں کہا کہ دعا زہرہ سے ہمارا رابطہ ہوا اور جب میں انٹرویو کے لیے گئی تو وہاں میں نے کسی طرح کا گینگ نہیں دیکھا۔ میرا پولیس، اداروں اور آپ کے اہلخانہ سے رابطہ ہوا میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ آپ ہی کے فیملی ممبران نے مجھے بتایا اس پورے کیس کو میں نے پرکھا ہے۔ آپ کی بیٹی نے جو کچھ بھی مجھے انٹرویو میں سب کچھ اپنی مرضی کے مطابق کہا میں نے اسے کچھ نہیں سکھایا تھا۔ لیکن آپ جعلی یوٹیوبرز کے ہاتھوں کھلونا بنے رہے اور ان کا کاروبار چلتا رہا۔

زنیرہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میری سچائی کو چیلنج کرے یا اگر کوئی مجھے یہ کہے کہ تم جھوٹ بول رہی ہو تو وہ میرے لیے ایک چیلنج بن جاتا ہے۔ اپنی سچائی کو ثابت کرنامیرا فرض تھا۔ زنیرہ نے دعا کے والد سے مخاطب ہوکر کہا کہ جو معلومات آپ کی مجھے آپ کے اہلخانہ سے پتہ چلی بالکل وہی معلومات مجھے دعا نے بھی بتائی۔

دوسری جانب ماڈل و میزبان زنیرہ نے دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر سے ٹیلی فون پر انٹرویو لیا جس میں دونوں نے بڑے انکشافات کیئے۔

دعا زہرہ نے زنیرہ سے کہا کہ سامنے رکھا لال شربت کوئی برانڈنگ نہیں تھی بلکہ وہ میں نے خاص طور آپ کے لیے بنایا تھا اور جو اشارہ آپ نے میری طرف کیا تھا وہ تو ایک دوسرے سے مذاق کر رہے تھے۔ دعا نے کہا کہ کچھ یوٹیوبرز میری پرانی تصویروں کو لگا رہے ہیں، میں کھاتی پیتی زیادہ نہیں ہوں، مجھے شروع سے ہی باہر کے کھانے کی عادت ہے جس وجہ سے میں کمزور ہوں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ میری عمر کم ہے۔ ابھی میری عمر 17 برس ہے۔ دعا نے انٹرویو میں کہا کہ انٹرویو اسکرپٹڈ نہیں تھا بلکہ سب میں نے اپنی مرضی سے بولا ہے۔ دعا نے کہا کہ میں انٹرویو دے دوں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھ بر دباؤ ہے اور جب نہ دوں تو سمجھتے ہیں کہ غائب ہوں۔

زنیرہ ماہم نے کال پر دُعا اور ظہیر سے کیا سوالات کیئے اور انہوں نے کیا نئے انکشافات کیئے جانیئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US