مسلمان دنیا میں کہیں بھی ہوں ان کے لیے سال 2 بڑی خوشیاں ہوتی ہیں جسے ہم عید کہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب بڑی عید یعنی کہ عید الاضحیٰ میں کچھ دن باقی ہیں۔
اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی خریدو فروخت شروع ہو گئی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بیوپاری ہمیں کس طرح بے وقوف بناتے ہیں؟
یہاں سب سے پہلے آپکو بتاتے ہیں کہ جو جانور بیوپاری ہمیں 2 یا پھر 3 لاکھ کا بیچتے ہیں کیا یہ واقعی اتنے کا ہوتا ہے بالکل نہیں، ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ صرف 2 یا 3 لاکھ والے جانور ہی نہیں بلکہ یہاں سب کو ایسی ہی غذا کھلائی جاتی ہو گی۔
کیونکہ بیوپاری انہیں سارا سال صرف انہیں گلی سڑی سبزیاں کھلاتے ہیں اور یہ سبزیاں گدھا گاڑی والے شہر کے مختلف مقامات سے اکٹھاکرتے ہیں۔ یہی نہیں پھر ہم اپنے شہر کراچی میں ہی دیکھتے ہیں کہ جانور اکثر سڑک پر موجود کچرا بھی کھا رہے ہوتے ہیں۔
تو پھر یہ جانور کیسے اتنے لاکھوں کے ہو گئے۔ گزشتہ برس کی یہ ویڈیو اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے کہ بیوپاری کوئی بھی انہیں دودھ، مکھن اور دہی نہیں کھلاتے۔
اس ویڈیو میں آپ خود بھی واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ بیوپاری کہہ رہے ہیں کہ ہم انہیں چارہ بھی بہت کم کھلاتے ہیں جب عید نزدیک آئے گی تو تھوڑا بہت چارا کھلا دیں گے۔
واضح رہے کہ اس معلومات کو آپ تک پہنچانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ اس قسم کے جانوروں کی خریدو فروخت سے پرہیز کریں اور مکمل تصدیق کر کے ہی جانور خریدیں کیونکہ پھر انہی جانوروں کا گوشت جو کوئی بھی کھائے گا۔ اس کے بیمار پڑجانے کا خطرہ موجود ہے۔