کراچی والے ہوجائیں تیار کیونکہ مون سون کا آغاز شہر میں ہوچکا ہے۔ آج شام سے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کالے بادلوں نے ڈیرا جما لیا ہے اور کہیں کہیں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ویڈیو دیکھیے
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کہ شدید لہر کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا البتہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے کراچی میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔Hamariweb. com کی جانب سے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ موسم کا لطف اٹھانے کے ساتھ بجلی کے آلات کو غیر ضروری طور پر چھونے میں احتیاط کریں تاکہ کسی بھی نقصان دہ صورت حال سے محفوظ رہ سکیں۔