سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں..

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ زرین آرا بخاری انتقال کر گئی ہیں۔

گزشتہ دنوں آصف علی زرداری کے بیٹے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو اپنی دادی کی علالت کی وجہ سے لاہور کا دورہ منسوخ کرکے کراچی روانہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ زریں آرا بخاری، حاکم علی زرداری کی دوسری اہلیہ تھیں اور شدید بیماری کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts