25 سال بعد صرف 10 روپے بڑھائے ۔۔ مشہور کمپنی نے آئسکریم مہنگی کرنے پر معافی مانگ لی، ویڈیو وائرل

image

مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے، مگر بیرون ممالک میں جس طرح مہنگائی کے بعد صورتحال ہے وہ لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی صورتحال کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں آئسکریم کمپنی اپنے کسٹمرز سے معافی مانگ رہی ہے، یہ معافی دراصل آئسکریم خراب ہونے یا مضر صحت ہونے کی وجہ سے نہیں مانگی گئی۔

بلکہ ایک دلچسپ صورتحال تھی جس نے دنیا بھر کی نہ صرف توجہ حاصل کی بلکہ جاپانی آئسکریم کمپنی کی شہرت میں بھی اضافہ کر دیا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ بچوں کی مشہور آئسکریم کمپنی نے قیمتوں میں 9 سینٹ کا اضافہ کر دیا، یہ اضافہ کمپنی کی جانب سے 25 سالہ تاریخ میں پہلی بار کیا گیا تھا، جبکہ اس حوالے سے کمپنی نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

جس میں کمپنی کے مالک سمیت ملازمین نے معافی بھی مانگی اور کسٹمرز سے تعاون کی درخواست بھی کی۔ اگرچہ یہ معاملی 2016 کا ہے مگر ایک بار پھر عالمی طور پر ہونے والی مہنگائی کے موقع پر وائرل ہو گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US