دعا زہرہ کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اس کو خصوصی ٹیم کے ذریعے لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس کو آج میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر ضروری کاغذات اور ٹیسٹ رپورٹ کی بناء پر یہ طے کیا جائے گا کہ دعا کی اصل عمر کتنی ہے۔
دعا کے شوہر ظہیر اپنے طور پر خود لاہور سے کراچی پہنچا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ظہیر احمد کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ دعا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے اب یہ کیس جبران ناصر لڑ رہے ہیں۔ اس کیس میں مدد کرنے پر مہدی کاظمی نے شہلا رضا کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔