سوشل میڈیا پر دلچسپ اور پرانی تصاویر بہت ہیں لیکن کچھ مشہور شخصیات کی تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا ہے کہ یہ وہی شخصیات ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر کے بارے میں بتائیں گے۔
نواز شریف:
نواز شریف اور ان کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی یہ تصویر کافی پرانی ہے۔ یہ وہ دور تھا جب میاں نواز شریف اپنی زندگی کے ان سفر پر تھے جب وہ جوان تھے اور بچے بھی اتنے بڑے نہیں ہوئے تھے۔
اس تصویر میں نواز شریف نہ صرف جوان دکھائی دے رہے ہیں بلکہ اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار لمحات کو بھی خوب انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مریم نواز:
اس تصویر کو دیکھ کر اکثر لوگ حیران ضرور ہوئے ہیں، کیونکہ یہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ہیں۔
جوانی کے دور میں موجود مریم نواز اور شوہر صفدر کی یہ تصویر اگرچہ پرانی ہے مگر اب بھی ان کے چاہنے والوں کے لیے حسین تصویر معلوم ہوتی ہے۔
کرن کھیر:
یہ تصویر مشہور بھارتی اداکارہ کرن کھیر کی ہے۔ اس وقت اداکارہ کرن کھیر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں لیکن وہ پُر امید ہیں کہ اس مرض کو شکست دے دیں گی۔
لیکن جوانی کے مقابلے میں اب وہ بھی کافی بدل چکی ہیں۔ چہرے پر جھریاں اور عمر میں بھی اضافے کے ساتھ اب وہ ٹی وی پر بھی کم دکھائی دیتی ہیں۔
بہروز سبزواری:
اس تصویر میں مشہور پاکستانی اداکار بہروز سبزواری موجود ہیں۔ اپنی جوانی لے دور میں موجود بہروز کی یہ تصویر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ ایک حسین لمحے کو انجوائے کر رہے ہیں۔
ان کی اس تصویر میں عمر شریف، معین اختر اور لہری بھی موجود ہیں۔