غربت اپنی جگہ لیکن کبھی مولوی کا رزق بند نہیں ہوتا۔۔۔ ایک عالم دین کی ایمان افروز تقریر

image

ایک عالم دین کا کہنا ہے کہ دین کی خدمت کرنے والے علماء کو غربت کے باوجود اللہ تعالیٰ اپنی تمام نعمتوں سے فیضیاب کرتا ہے، غربت اپنی جگہ لیکن ہمارا رزق کبھی بند نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مقرر کا کہنا تھا کہ لوگوں سے مولوی بننے کو کہا جائے تو کہتے ہیں کہ مولوی کھائے گا کہاں سے اور جب ان کے سامنے کھانا کھائیں تو کہتے ہیں مولوی بہت کھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دین کی خدمت پر مامور لوگوں پر نبی کریم ﷺ کے صدقے اللہ تعالیٰ اپنی بے بہا نعمتیں نازل فرماتا ہے۔ وہ لوگ جو خود اچھی چیزیں کھانے سے محروم رہتے ہیں وہ علما کیلئے بہترین کھانوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو مولوی کے رزق پر سوال اور تنقید کرتے ہیں ان کو بتانا چاہتوں ہوں کہ ہماری ڈیوٹی دین کا پرچار کرنا ہے اور جس کے دین کی ہم خدمت کرتے ہیں وہ خود ہمارے لئے مہیا کردیتا ہے۔

ہم پر سوال اور تنقید کرنے والے خود مختلف امراض کی وجہ سے زندگی کی نعمتوں سے محروم لیکن ہم اگر کہیں جائیں تو لوگ ہمارے لئے خصوصی کھانے تیار کرتے ہیں اور اللہ کے کرم سے ہمارا رزق کبھی بند نہیں ہوتا۔

ناقدین خود ہمارے لئے اہتمام کرکے یہ ثابت کرتے ہیں کہ غربت کے باوجود اللہ تعالیٰ ہمیں تمام نعمتوں سے نوازتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts