رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے پاکستانی فضائیہ کا دستہ برطانیہ پہنچ گیا

image
پاکستانی فضائیہ کا دستہ جس میں جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارہ اور سی-130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہیں، رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شوز میں سے ایک رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں پاکستانی فضائیہ کی شرکت اس کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور اس کی ہوا بازی کی صنعت کی طاقت کو دکھانے کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

اس بین الاقوامی تعیناتی کی آپریشنل اہمیت میں اضافہ کرتے ہوئے پاکستانی فضائی کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III کے طیاروں نے فضائی ایندھن بھرنے والے ٹینکر PAF IL-78 کی مدد سے برطانیہ کے راستے ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ آپریشنز کو انجام دیا۔ ایندھن بھرنے کے پیچیدہ آپریشن نے پاکستانی فضائیہ کی طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے فضائی اور زمینی عملے کی قومی سرحدوں سے باہر توسیعی آپریشن میں مہارت کو ظاہر کیا۔

جے ایف-17 بلاک III ایک EASA ریڈار اور لانگ رینج BVR سے لیس 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو عصر حاضر کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے فضائی طاقت کے استعمال کو تقویت دینے کے لیے مختلف قسم کے جنگی مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے قومی سلامتی کو تقویت ملتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts