ڈھائی مہینے سے کی گئی محنت رنگ لے آئی ہے، سب کا شکریہ۔۔دعا زہرہ کی عمر 15 سال ثابت ہونے پر والد کے جذباتی پیغام کی ویڈیو وائرل

image

دعا زہرہ کی درست عمر کا تعین آج کرلیا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ کا اتفاق ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے جب کہ عمر 15 سال کے زیادہ قریب ہے۔

یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد دعا کے والد مہدی علی کاظمی کا جذباتی ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ملزمان کو عدالت کے کٹھرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

مہدی علی کاظمی نے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں میرے لیے میری بچی کے لیے سب نے مل کر دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ڈھائی مہینے سے کی گئی محنت رنگ لے آئی ہے جس میں بچی کی عمر پندرہ سال نکل آئی ہے اور کیس ہمارے لیے اب مزید آسان ہوجائے گا۔ دعا کے والد نے کہا کہ حق اور سچ کی جس طرح جیت ہوئی ہے اب پولیس کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ یہ جو ملزمان ہیں انہیں اب پولیس نے گرفتار چاہیئے اور باقی سیلفیاں جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا کر لینی چاہئیں۔

دوسری جانب دعا زہرہ کی والدہ کا بھی انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ دعا ہمارے گھر جانا چاہتی تھی۔ اس نے ملاقات کے دوران ہی ہم سے کہ دیا تھا کہ وہ گھر جانا چاہتی ہے۔

دیکھیئے ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US