ایسے کئی واقعات اس دنیا کا حصہ ہیں جو کہ بہت سے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں، جبکہ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ خوف میں بھی مبتلا کر دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک یوٹیوبر نے بلوچستان کے علاقے میں ایک اسکول میں تحقیقات کی، جس میں ایک خوفناک اور غیر معمولات حرکات دیکھی گئیں۔
وہ کیا راز ہے؟ نامی پروگرام میں آسیب زدہ مقامات پر تحقیقات کی جاتی ہیں اور صارفین کے لیے منفرد پروگرامز اپلوڈ کیے جاتے ہیں، ایک ایسا ہی پروگرام کرنے کے لیے ٹیم نے اسکول کا انتخاب کیا جہاں رات کے اندھیرے میں غیر معمولی حرکتات ہوتی تھیں۔
لیکن جب ٹیم نے باقاعدہ طور پر اسکول میں کیمرہ نصب کیا تو انکشاف ہوا کہ گھر میں ایک چھوٹا سا بچہ جس نے سفید کپڑے پہنے تھے وہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ٹیڑھی چال سے چل رہا تھا، جس نے یوٹیوبر کو خوف میں بھی مبتلا کی اور مزید دہشت اس وقت ہوئی جب وہ اچانک غائب ہو گیا۔
بچہ روشنی کے پاس گیا اور پھر غائب ہو گیا، یوں اچانک بچے کو غائب ہوتا دیکھ سب حیرت میں مبتلا ہو گئے تھے، اس تحقیقات پر مزید بھی قسطیں آئی ہیں جو کہ چینل پر موجود ہیں۔