جانور پانی میں ڈوب گئے، حالات خراب ۔۔ طوفانی بارش نے منڈی میں تباہی مچادی

image

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کہیں یہ بارش رحمت بن رہی ہے تو کہیں زحمت بنکر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ان دنوں میں شدید طوفانی بارشیں جاری ہیں۔ بارشوں سے جہاں عام انسان متاثر ہو رہے ہیں وہیں مویشی منڈی بھی متاثر ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں قربانی کے جانور بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوپاری کے آہ و زار کی آوازیں آ رہی ہے جبکہ جانور بھی سیلابی ریلے میں موجود ہیں اور چیخ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق مشرقی بائی پاس پر موجود منڈی میں سیلابی صورتحال سے مویشی منڈی میں موجود جانور کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ بیوپاریوں کو بھی مالی نقصان ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US