متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما
اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کو کراچی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بابر غوری کو وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ متعدد کیسز میں نیب کو مطلوب تھے۔
بابر غوری کے پاکستان واپسی آنے کی خبریں بہت دن سے زیر گردش تھیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔