تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

image

شہر کراچی میں اس وقت اگر چہ بادلوں کا راج تو ہے مگر پچھلے دو دنوں سے ہونے والی ہلکی بوندا باندی نے حبس اور گرمی کی شدت کو اور بڑھا دیا ہے۔ مگر محکمہ موسمیات نے گرمی سے بلکتے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج شہر بھر میں تیز بارش کا امکان ہے۔

بارش کا سلسلہ بکرا عید تک جاری رہ سکتا ہے

جنگ نیوز کے مطابق شمال مشرق کی جانب سے چلنے قالی ہواؤں میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے جبکہ مون سون کا رخ بھی سندھ اور بلوچستان کی طرف ہے جس کی وجہ سے بکرا عید تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

شہر کا درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts