سالگرہ مبارک بابا ۔۔ عامر لیاقت کی سالگرہ کے موقع پر بشریٰ اقبال اور اُن کی بیٹی نے پرانی ویڈیو شئیر کر دی

image

عامر لیاقت حسین کو آج مداحوں سے بچھڑے 26 دن گزر چکے ہیں۔ آج ان کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی دعا نے ان سے جڑی یادیں سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔ وہ یادیں ایک پرانی ویڈیو کلپ کے ذریعے شئیر کی ہیں۔

بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کے پرانے پروگرام کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کی بیٹی دعا پروگرام میں بطور مہمان آئیں ہوتی ہیں۔ اُس وقت دعا بہت چھوٹی ہوتی ہیں اور عامر لیاقت اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت پروگرام میں دعا سے کہتے ہیں کہ رخصت کی اجازت لے لیں ، کیا لے لیں آپ سے رخصت کی اجازت؟ پھر وہ اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ آپ اتنا شرما کیوں رہی ہیں جس پر دعا شرماتے ہوئے 'جی' کہتی ہیں۔ ویڈیو کلپ کے اختتام میں عامر لیاقت اپنی دختر دعا سے ہاتھ بھی ملاتے ہیں۔

یہی ویڈیو بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر بھی شئیر کی۔

مذکورہ ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کیپشن میں بشریٰ اقبال نے ' اَن مٹ نقوش' بھی لکھا۔

وفات سے قبل عامر لیاقت اپنے بچوں دعا اور احمد کو بہت یاد کیا کرتے تھے اور ان کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اکثر شئیر کرتے دکھائی دیتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US