بڑی عید سے قبل قربانی کے جانوروں کی موجودگی سے گلی محلوں کی رونق میں اِضافہ ہوجاتا ہے۔ بچے بڑے سب ہی قربانی کے جانوروں کی خدمت درازی میں مشغول اور قربانی کے لیے برجوش دکھائی دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی گائے، بیل، بکروں کے حوالے سے مختلف پوسٹ شئیر ہو رہی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بہت محظوظ ہورہے ہیں۔ فارغ اوقات میں اکثر قربانی کے جانوروں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ لی جاتی ہیں۔ وہیں جانوروں پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی خاص توجہ حاصل کرتی ہیں۔
آج سوشل میڈیا پر عید کے جانوروں سے متعلق کونسی دلچسپ میمز مشہور ہو رہی ہیں آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔