اکثر ٹوائلٹ سفید رنگ کے کیوں ہوتے ہیں؟ عام ٹوائلٹ سے متعلق چند حیرت انگیز باتیں

image

جب بھی ہم کسی مال یا ہوٹل کے باتھ روم کا دروازہ کھولتے ہیں اس سے پہلے ہی یہ تصور کرلیتے ہیں کہ اندر سفید رنگ کا ٹوائلٹ موجود ہوگا اور زیادہ تر ہوتا بھی یہی ہے۔ کیا کبھی آپ نے یہ سوچا کہ چند ایک کو چھوڑ کر دنیا بھر میں زیادہ تر ٹوائلٹ کا رنگ سفید ہی کیوں ہوتا ہے؟ حیرت انگیز طور پر کسی بھی قسم کا ٹوائلٹ ہو چاہے کموڈ ہو یا ڈبلیو سی مگر اس کی رنگت سفید ہی ہوتی ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم اسی موضوع پر بات کریں گے۔

پورسیلین کے ٹوائلٹس

ٹوائلٹس بنانے کے لئے تقریباً دنیا بھر میں پورسیلین کا مٹیریل استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ٹھوس محسوس ہوتا ہے اور پتھر جیسی مضبوطی کے ساتھ اس کی شفافیت شیشے کی مانند ہوتی ہے۔ پورسیلین کو ٹوائلٹ بنانے کے لئے اس لئے استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ آسانی سے یا پھر زائد وزن سے نہیں ٹوٹتا۔ دوسری اہم بات یہ ہر بار صفائی کے بعد چمچمانے لگتا ہے اور نیا جیسا محسوس ہوتا ہے۔

ٹوائلٹ سفید کیوں ہوتے ہیں؟

سفید رنگ صفائی اور پاکیزگی کی علامت ہے اس لئے ٹوائلٹس کو سفید رکھنے پر ترجیح دی جاتی ہے تاکہ استعمال کے وقت لوگ یقین کرسکیں کہ وہ صاف ستھرا ٹوائلٹ استعمال کررہے ہیں۔

سفید ٹوائلٹ کی ایک وجہ یہ ہے کہ پورسیلین کی وجہ سے ٹوائلٹ کا رنگ بنیادی طور پر سفید ہی ہوتا ہے۔ اگرچہ اس میں مختلف رنگوں کی ملاوٹ سے رنگ کو تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے مگر ایسا کرنے میں پیسہ اور وقت دونوں صرف ہوتے ہیں لہذا ٹوائلٹس کو سفید رکھ کر پیسہ اور وقت بچایا جاتا ہے جس سے صفائی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US