طیارے میں 150 افراد سوار تھے ۔۔ بھارتی جہاز کو اچانک کراچی میں کیوں اتار لیا گیا؟

image

بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کا دشمن مانا جاتا ہے مگر اچانک سے بھارت کا جہاز آج کراچی میں اترا گیا ہے۔

جس کے بعد لوگوں میں تشویش پیدا ہوئی کہ ایسا ہوا کیوں ہوا آخر۔ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ دہلی سے دبئی جانے والی اس پرواز میں 150 سے زائد افراد سوار تھے لیکن اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔

جس کے بعد پرواز ایس جی 11 نے پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی جس پر پائلٹ کو کراچی میں لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔

ایوی ایشن زرائع کے مطابق انسانی ہمدرد کی بناء پر بھارتی پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ بہرحال تمام مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس کےعلاوہ ایوی ایشن زرائع کا کہنا ہے کہ متبادل طیارے کا بندوبست کیا جارہا ہے کیونکہ یہ طیارہ اب فوری پرواز کے قابل نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts