صحافی عمران ریاض گرفتار.. وکیل نے بھی تصدیق کردی

image

ملک کے مشہور صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی کو اسلام آباد میں ٹول پلازہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے ساتھ پشاور کے دوسرے صحافی بھی موجود تھے۔

عمران ریاض خان کے وکیل نے اس حوالے سے اے آر وائی کو تصدیقی بیان بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ صحافی کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا ہے

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کے خلاف پنجاب میں اٹک میں مقدمہ درج ہے اور اب ان کو پیسے اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے صحافی کی گرفتاری کی مذمت کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts