بارش اللہ پاک کی رحمت ہوتی ہے مگر حکومت کی غفلت کے باعث یہ بارشیں اب عوام کیلئے زحمت بننے لگیں ہیں۔ جی ہاں بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد ہر طرف پانی بھر گیا ہے۔ اب بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
پاکستان کا خوبصورت صوبہ بلوچستان اس وقت قیامت کا منظر پیش کر رہا ہے۔ یہاں آپکو سب سے پہلے ایک ایسے خاندان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی جس میں وہ خود بتا رہے ہیں کہ ہمارے خاندان کے 12 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں سے ابھی تک بہت سے لاپتہ ہیں۔ یہ دردناک واقعہ بھوسہ منڈی مشرقی بائی پاس کے قریب کا۔
مزید آپکو یہ بھی بتائیں کہ ابھی تک کئی قربانی کے جانور اور انسانوں کے انتقال کر جانے کی خبری سامنے آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں جانور قربانی سے پہلے ہی اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔
یہی نہیں ایک ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ سیلابی پانی میں بہتی ہوئی کار کو بچا رہے ہیں مگر وہ اس کام میں ناکام ہو جاتے ہیں اور ان میں سے ہی چند لوگ سیلابی پانی میں بہہ بھی جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں کچھ گھروں کے رہنے والے اپنے گھروں سے پانی بالٹیوں کی مدد سے باہر نکال رہے ہیں۔ گھر کے صحن میں اتنا پانی موجود ہے کہ آدھے سے زیادہ لوگ اس پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک طوفانی بارشوں اور سیلابی پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔