آپ بھی قربانی کے جانور گھر لے جانے کے لیے یہ طریقہ آزما سکتے ہیں ۔۔ شہری نے کیسے ایک ساتھ 3 جانور موٹر سائیکل پر بٹھائے؟ دیکھیں

image

ہم پاکستانی سمجھتے ہیں کہ دوسرے ملکوں میں لوگ ٹیکنولوجی کی مددسے ہر کام آسانی سے کر لیتے ہیں مگر ہماری قوم بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

کیونکہ یہ اپنے تیز دماغ کے دم پر مشکل کام کو بھی آسان بنا لیتے ہیں، آئیے آپکو بتاتے ہیں ایسے ہی ایک شخص کے بارے میں جو موٹر سائیکل پر ہی قربانی کے جانور لے جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص ایک دمبہ اور 2 بکرے بڑی آسانی سے موٹر سائیکل پر بٹھائے لے جا رہا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک 2 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔ ویڈیو کے کپشن میں یہ لکھا گیا ہے کہ آپ لاہوریوں کو کبھی ہرا نہیں سکتے۔

ایک طرف تو یہ طریقہ انتہائی برا ہے کیونکہ ایک جانور کو یوں موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بٹھانا اور باقی 21 بکروں کو باندھ کر گارڈی کی پچھلی سیٹ پر بٹھا لینا کہاں کا انصاف ہے۔ مگر دوسری طرف اس انوکھے طریقے کو لوگ پسند بھی کر رہے ہیں کیونکہ اس طرح جانور گھر لانے کیلئے گاڑیوں والوں کو ہزاروں روپے دینے سے انسان بچ جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts