پاکستانی فن ٹیک حساب کتاب عالمی سطح پر خدمات پیش کرنے کیلئے تیار

image

کراچی، جولائی، 2022: تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستانی فن ٹیک حساب کتاب (Hysab Kytab) عالمی مارکیٹ میں خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد ذاتی مالیاتی انتظام (Personal Finance Management) کا جدید حل پیش کرکے ملکی برآمدات کو بڑھانا ہے۔

حال ہی جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس) ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حساب کتاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یاسر الیاس نے فن ٹیک کمپنی کے کامیاب سفر کے بارے میں بتایا کہ پاکستان اور مختلف ممالک میں حساب کتاب کے اَیپ کے کا استعمال بڑھ گیا ہے، جس کے ذریعے بینک اور مالیاتی شعبے ملکی وغیرملکی مارکیٹوں میں سودے کررہے ہیں۔ ہماری 30کمپنیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ خاص طور پر پرسنل فنانشل مینجمنٹ (پی ایف ایم) حل کے لیے بینکوں سے بات چیت جاری ہے۔ ان مالیاتی اداروں میں سے ممکنہ طور پر 18 کا تعلق خلیجی ممالک سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کام کرنے والی مختلف فن ٹیک کمپنیوں کے مقابلے میں حساب کتاب مقامی مارکیٹ کو خدمات فراہم کرنے کے ساتھ زرمبادلہ کے حصول کے لیے برآمدی منڈیوں پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ کمپنی کا مقصد پاکستان برانڈ کی عالمی سطح پر کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔

حساب کتاب کے سی ای او نے بتایا کہ فن ٹیک آپریٹر کی پہلی کامیابی عالمی سطح پر تسلیم شدہ پلیٹ فارم Temenos Exchange (مارکیٹ) کی جانب سے ہمارے پروڈکٹ کا توثیق کیا جانا ہے، جس نے حساب کتاب کو لامحدود لین دین کے لیے پہلے سے مربوط حل کے طور پر پیش کیا ہے۔ حساب کتاب پاکستان میں بہترین فن ٹیک آپریٹر ہے، جس کی اَیپ کو 160 سے زیادہ ممالک میں 700,000 سے زیادہ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے، جنہوں نے سلوشن کے متعارف کرائے جانے کے بعد سے 13 ملین سے زیادہ مالی لین دین بھی کیا۔ یاسر نے الیاس مزید بتایا کہ فن ٹیک آپریٹرز کی خدمات کو مقامی مارکیٹ میں بھی پذیرائی ملی ہے۔ بڑے بینکوں نے ہماری خدمات حاصل کیں اور مستقبل میں مزید بینک ہماری خدمات حاصل کریں گے۔انفرادی سطح پر حساب کتاب کا پرسنل فنانشل مینجمنٹ پلیٹ فارم اخراجات کا ریکارڈ رکھنے، سرمایہ کاری اور بچت اہداف کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بچنے کے لیے روزمرہ کے غیرضروری اخراجات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ کوئی بھی فرد حساب کتاب اَیپ کے فوائد حاصل کرسکتا ہے، جو ان کے لیے مفت ہے۔جہاں تک سیکورٹی فیچرز کا تعلق ہے، اَیپ PCI DSS کے مطابق ہے، جو سکیورٹی کی خلاف ورزی یا ڈیٹا ہیک کی کسی بھی کوشش سے اَیپس کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔ صارفین کا ڈیٹا خفیہ رکھا جاتا ہے اور پالیسیوں کے مطابق کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا ہے۔

سی ای او حساب کتاب کے مطابق نے کمپنی جدت پر مسلسل کام کر رہی ہے، اس لیے اُس کے فیچرز میں وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جاتی ہے، جس سے صارفین کو بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts