مجھے فلموں میں کام ملنا بند ہو گیا تھا کیونکہ وہ میری ۔۔ مشہور اداکار امیتابھ بچن پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کے سامنے رو پڑے؟ ویڈیو دیکھیں

image

ہم یہی سمجھتے ہیں کہ پیسے اور شہرت والے آدمی کی زندگی میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ آج ہم یہاں بات کرنے جا رہے ہیں مشہور اداکار امیتابھ بچن کی جو ہر نسل کے پسندیدہ اداکار ہیں۔

اور ہر چیز ان کے ایک اشارے پر ان کے پاس ہوتی ہے مگر یہ آج بھی بہت زیداہ رونے لگتے ہیں جب مشکل وقت یاد آتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں ان کے تکلیف دہ لمحہ کے بارے میں۔

اپنے شو کون بنے گا کروڑ پتی میں ایک دن امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ میں نے اس شو کو کرنے کا فیصلہ بہت مشکل سے کیا تھا کیونکہ اس وقت مجھے فلموں میں کام ملنا بند ہو گیا تھا ، ہت پریشان تھا مگر جب اس شو کی آفر ہوئی تو انہی لوگوں نے کہا کہ آپ تو بڑے پردے سے چھوٹے پردے پر جا رہے ہیں اس سے آپ کو نقصان ہو گا۔

مگر میں نے شو والوں سے کہا کہ پہلے آپ لوگ مجھے یہ شو دیکھائیں کہ ہوتا کیسے ہے تو وہ مجھے لندن لے گئے جہاں میں اس شو کے ہوسٹ سے ملا اور بیٹھ کر پہلی مرتبہ وہ شو دیکھا۔

تو فرمائش کر ڈالی چینل والوں سے کہ اگر مجھے ایسا ہی سیٹ اور ایسا ہی ماحول فراہم کر سکتے ہیں تو میں تیار ہوں اسے کرنے کیلئے مگر پہلی مرتبہ جب یہ شو آنے والا تھا تو بہت پریشان تھا کہ آخر کیا ہو گا؟

مگرعوام نے اتنا پیار دیا کہ حوصلہ بڑھ گیا اور آج 21 سالوں سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے عوام مجھے فلموں سے زیادہ پیار یہاں کر رہی ہے۔ یہ بات کرنی تھی کہ امیتابھ بچن پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے مگر انہوں نے اپنے جذبات کو کنٹرول کیا اور کہا کہ جذباتی ہو گیا ہوں پر وہ دن نہیں بھولتے مجھے۔

آخر میں یہ بتاتے چلیں کہ یہ سب باتیں انہوں نے اپنی بیٹی اور نواسی کے پوچھنے پر کیں جس سے اندازہ ہوا کہ ہر شخص کی زندگی میں مسئلے مسائل تو ہوتے ہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts