گورکن کا خاندان کروڑ پتی کیسے بنا؟ میتوں کی بے حرمتی کے بارے میں لرزہ خیز انکشافات

image

اب سکون قبر میں بھی نہ رہا۔ کراچی کے شہری اب مر کر بھی اذیت میں ہیں کیونکہ اس لاوارث شہر کے قبرستان بھی محفوظ نہیں رہے۔ لالچی گورکنوں نے مافیا کی صورت اختیار کر کے میتوں کی بے حرمتی کا انسانیت سوز عمل شروع کردیا ہے۔

گورکن مافیا

جیو نیوز اور دیگر چینلز کی رپورٹ کے مطابق قبرستانوں میں گورکن ایسی قبروں پر نظر رکھتے ہیں جنھیں دیکھنے کم لوگ آتے ہوں۔ ایسی قبروں میں موجود میتوں اور لاشوں کو جلا دیا جاتا ہے اور پھر ان قبروں کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔

پرانی قبروں کی جگہ کی فروخت

ایک رپورٹ کے مطابق پرانی قبر جو اچھی جگہ موجود ہو اسے 60،70 ہزار میں بیچا جارہا ہے۔ اس کام کے لئے قبرستانوں میں باقاعدہ کمرے بھی موجود ہیں جب پر چھاپے کی صورت میں تالہ لگا دیا جاتا ہے۔

اپنے پیاروں کی قبروں پر جاتے رہیں

عوام کی شکایت پر پولیس اپنا کردار ادا کررہی ہے اور اب تک کافی مجرمان کو پکڑا جاسکا ہے اس کے باوجود عوام سے التماس ہے کہ اپنے پیاروں کی قبروں کو دیکھنے جاتے رہا کریں تا کہ ایسی کوئی بھی غیر اخلاقی سرگرمی دیکھ کر آپ بھی بروقت پولیس کو اطلاع دے سکیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts