وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کے لیے ہری پور روانہ

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا قافلہ اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں پشاور سے ہری پور کے لیے روانہ ہو گیا۔ ان کی آمد پر ہری پور میں سیاسی فضا گرم ہو گئی ہے اور استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج حطار انٹرچینج سے ہری پور میں داخل ہوں گے جہاں کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرے گی۔ شہر کے مختلف مقامات پر سٹیجز کی تیاری کی جا رہی ہے، خاص طور پر جی ٹی روڈ چوک صدیق اکبر میں مرکزی اسٹیج قائم کیا جا رہا ہے۔ مین جی ٹی روڈ پر پارٹی کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ عوامی اجتماعات باحفاظت منعقد ہو سکیں۔

شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کوٹ نجیب اللہ، کانگڑہ، جی ٹی روڈ، سرائے صالح اور لورا چوک میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، جہاں وہ موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US