امیلائڈوسس: وہ بیماری جس نے پرویز مشرف کو شدید متاثر کیا ہے؟

image

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف امیلائڈوسس نامی نایاب بیماری میں مبتلا ، صحت بگڑنے پر اہل خانہ نے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

پرویز مشرف کی وفات کے بارے میں جاری افواہوں پر ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر امیلائڈوسس نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ سابق صدر کی حالت گزشتہ تین ہفتوں سے بگڑ رہی ہے اور ان کے متعدد اعضاء فیل ہو چکے ہیں۔

ایک پیغام میں مشرف کے اہل خانہ نے بتایا کیا کہ وہ گزشتہ 3 ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم نایاب بیماری سے صحت یابی ممکن نہیں ہے ، قوم ان کیلئے دعا کرے۔

یاد رہے کہ 1998 میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت کے درمیان اختلافات کی وجہ سے نئے فوجی سربراہ کیلئے تیسرے نمبر پر موجود پرویز مشرف کا انتخاب کیا گیا لیکن کارگل کا محاذ نوازشریف اور پرویز مشرف کے درمیان وجہ تنازعہ بن گیا۔

پرویز مشرف نے نوازشریف کو معزول کرکے اقتدار سنبھال لیا اور پاکستان کے صدر بن گئے جبکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد دبئی میں قیام پذیر اور ان دنوں علالت کی وجہ سے دبئی میں ہی زیر علاج ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts