اب بھی مریضوں کا علاج کرتی ہوں اور میرے بچے ۔۔ دادی نانی بننے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کے بچے کیا کرتے ہیں؟

image

“پچھلے دنوں میری نواسی کی شادی ہوئی جو کہ وکیل ہے۔ وہ مجھ سے ہر بات شئیر کرتی ہے۔ اپنے تمام پوتے اور نواسے نواسیوں سے بہت قریب ہوں اور دادی نانی کا رشتہ بہت انجوائے کرتی ہوں۔ جب میں صرف ماں تھی تو اپنے بچوں کے ساتھ رویہ سخت تھا انھیں ڈانٹتی تھی لیکن جب سے دادی نانی بنی ہوں اچھا نہیں لگتا کوئی پوتے یا نواسوں کو کچھ کہے“

یہ کہنا ہے مشہور پاکستانی سیاست دان خاتون ڈاکٹر یاسمین راشد کا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا تعلق تو پاکستان تحریک انصاف سے ہے لیکن وہ ایسی سیات دان ہیں جن کے دشمن بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین پیشے کے لحاظ سے گائنا کولوجسٹ ہیں۔ بول نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کچھ دلچسپ باتیں بتائیں جو ہم اپنے قارئین کے سامنے پیش کررہے ہیں۔

اپنے تمام بچوں کو خود تیراکی سکھائی

ڈاکٹر یاسمین کا کہنا ہے کہ ان کے 4 بچے ہیں جن میں سے ان کی ایک بیٹی ڈاکٹر ہیں اور گائناکولجسٹ ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان کی طرح ان کے بچوں میں بھی کھیل کود کا شوق بہت زیادہ ہے۔ اپنے بچوں کو سوئمنگ انھوں نے خود سکھائی اور ان کے چھوٹے بیٹے محمد کرکٹ کے شوقین ہیں اور بہت اچھا کھیلتے ہیں۔

بچے ہمیشہ میرے ساتھ سماجی کام کرتے رہے

ڈاکٹر یاسمین نے بچوں سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ پوری زندگی اپنے کام اور سیاست میں مصروف رہیں۔ آج بھی اپنے پیشے سے وابستہ ہیں اور طبی ماہر کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بچے بھی ہمیشہ ان کے ساتھ سماجی خدمات انجام دیتے رہے۔ جب وہ کسی سماجی کام کے سلسلے میں مصروف ہوتی تھیں تو ان کے بچے ان کے ساتھ مل جاتے تھے اس طرح بچوں کے ساتھ انھوں نے کوالٹی ٹائم گزارا


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts