ملعون سلمان رشدی کے حملہ آور نے باکسنگ کی تربیت لے رکھی ہے.. ملعون رشدی اب کس حال میں ہے؟

image

چند دن پہلے نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر کردی گئی۔ ملزم ا نام ہادی مطار ہے اور وہ نیو جرسی ک علاقے فیئرویو کا رہنے والا ہے البتہ اس کے ماں باپ لبنانی نژاد ہیں۔

متعدد غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹس کے مطابق ہادی مطار نے اس واقعے سے پہلے باکسنگ کی تربیت بھی لی تھی۔ متعلقہ باکسنگ کلب کے منیجر روزاریا کیلابریز کا کہنا ہے کہ ہادی مطار نے اپریل کے مہینے میں باکسنگ کلب میں داخلہ لیا اور کچھ روز پہلے ایک ای میل کے ذریعے بتایا کہ وہ اب مزید پریکٹس جاری نہیں رکھنا چاہتے کیوں کہ وہ کچھ عرصہ واپس نہیں آئیں گے۔ کلب کے مالک ڈیسمونڈ بوئل کا کہنا ہے کہ ہادی مطر کافی نرم مزاج اور خاموش طبعیت انسان تھے۔ کبھی ایسا احساس نہیں ہوا کہ وہ پرتشدد طبعیت کے مالک ہوسکتے ہیں۔

اعضاء ضائع ہوسکتے ہیں

دوسری جانب ملعون رشدی کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس کی حالت اب بھی خطرے میں ہے۔ ملعون رشدی کی قوت گویائی اور ایک آنکھ ضائع ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts