سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو جذباتی بھی کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں بیٹا والدہ سے ملنے کئی سال بعد آتا ہے، لیکن والدہ پہچان ہی نہیں پاتیں کہ یہ میرا لخت جگر ہے۔
اپنی فیملی سے ملنے جب بیٹا آ رہا تھا تو نوجوان نے اپنی اہلیہ کو اطلاع دی تھی تاکہ وہ اس یادگار لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لے، اہلیہ نے بھی ایسا ہی کیا، ایک ہاتھ میں کیمرہ لیے اور دوسرے ہاتھ سے بچے کو سنبھال رہی تھی تاکہ والدین کو شک نہ ہو۔
نوجوان گھر میں داخل ہوتے ہی انجان شہری بن گیا تھا، چہرے پر ماسک، سر پر ٹوپی پہن کر نوجوان نامعلوم شخص معلوم ہو رہا تھا، جبکہ والد نے آ کر نوجوان سے سلام کیا، نوجوان نے پتہ ہی نہیں لگنے دیا کہ والد اپنے ہی بیٹے سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔
اس کے بعد والدہ بھی نوجوان کے لیے پانی کا گلاس لے کر آئی، اور یہ سمجھ کر پانی پلانے لگیں کہ مہمان ہیں، لیکن جب بچے نے اپنے چہرے سے ماسک ہٹایا تو جیسے ماں کے چہرے پر خوشی کا کئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔
والد نے نوجوان کو گلے لگایا تو والدہ نے بیٹے کے چہرے کو چومنا شروع کر دیا، دوسری جانب جذباتی مناظر کو بہو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہی تھی۔